جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

حیدرآباد کے قریب خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

خیبر میل ایکسپریس

حیدرآباد کے قریب خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ  گئی۔

رپورٹ کے مطابق کوٹری پل سے پہلےگدو ناکہ پل پر خیبر میل ایکسپریس کی تین نمبر بوگی کے دو وہیل ٹریک سے اترگئے تھے

جس کے باعث ٹرین روکنا پڑی اور  ایک اور حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

واقعے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا تھا،

جس کے بعد ریلوے کے عملے نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد بوگی کو ٹریک پر لاکر ٹرین کو روانہ کرکے ٹریک بحال کر دیا۔

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے 10 نئے میگا منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ 2 روز قبل ڈہرکی  میں ٹرین حادثےکے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق  ہوئے تھے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی کوچز سے ٹکرا گئی

اور حادثے کے نتیجے میں سرسید ایکسپریس کا انجن اور چار کوچز پٹری سے گریں

جب کہ ملت ایکسپریس کا انجن اور 6 مسافر کوچز ٹریک پر ہی رہیں، سرسید ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز ٹریک پر ہی رہیں۔

متعلقہ خبریں