جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

میں عمارت

کراچی : گلبہار رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گلبہار رضویہ سوسائٹی کے قریب رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس سے اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہیں۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے امکانات ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی گز پر عمارت بنائی گئی عمارے کے ہر رپورشن میں دو خاندان اباد تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت کے نچلے حصے میں تھوڑ پھوڑ رہتی تھی۔

گرنے والی عمارت سے متصل دیگر 2 عمارتیں بھی ٹیرھی ہوگئیں، جنہیں خالی کرا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر : چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے گولیمار میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری آپریشن کرکے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کو فوری علاقہ میں بیجھا جائے۔

مراد علی شاہ نے عمارت کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کب عمارت بنی تھی، قانونی طور پر بنائی گئی یا غیرقانونی؟ امدادی آپریشن کے بعد رپورٹ دی جائے۔

متعلقہ خبریں