جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سرکلر ریلوے کی آزمائشی ٹرین کو حادثہ

آزمائشی ٹرین

کراچی : سرکلر ریلوے آزمائشی ٹرین کو حادثہ پیش آگیا، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

ذرائع ریلوے کے مطابق آج کراچی سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک آزمائشی ٹرین چلائی جارہی تھی۔ شیر شاہ کے قریب پٹری تبدیل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ ٹرین میں تمام متعلقہ افسران اور ٹیکنکل عملہ موجود تھا۔ حادثے میں انجن اور بوگی کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کا فیصلہ

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ آج ٹرین چلنی تھی، کے سی آر ٹرین کو پیش آنے والے کسی حادثے کا علم نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں