جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

کارروائی

کراچی: سی ٹی ڈی نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور سے بم بنانے کا سامان برآمد کیا گیا، دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کے لیے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر حملہ کیس؛ سی ٹی ڈی انچارج کی ملزم سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی سفارش

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم بلوچستان میں کالعدم داعش کے نیٹ ورک سے رابطے میں تھا، ملزم کا ساتھی گزشتہ سال بلوچستان میں مارا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں