جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : گرومندر پر سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی، صدر میں اندھی گولی سے پولیس اہلکار زخمی

اندھی گولی

کراچی : گرومندر کے قریب ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ صدر پولیس کواٹرز میں اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شہر قائد میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ گرومندر سبیل والی مسجد کے قریب دکان میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا۔

آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یہ بھی پڑھیں : 12 سال پرانی لاش معمہ، پس پردہ کہانی کے لیئے تحقیقات جاری، مزید حقائق سامنے آگئے

دوسری طرف صدر میں قائم پولیس کوارٹرز کے ایک مکان کے باہر کھڑے پولیس کانسٹبل کو اندھی گولی نے نشانہ بنادیا۔

اہلکار جمیل سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات اور افسر اقبال اعوان کے اسکواڈ کا حصہ ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد سے متصل کھنڈو گوٹھ میں رات گئے پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن ہوا، آپریشن میں آر آر ایف کے کمانڈوز بھی شریک تھے۔

کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت پریڈ ہوئی اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں