جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی : ڈی ایم سی کے مالی کی ڈاکٹر کے عہدے پر ترقی کی منفرد درخواست

مالی کی

کراچی : مالی کی درخواست پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے، اپنا کلینک کھول لیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈی ایم سی کے ملازم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمد سہیل کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ہیڈ مالی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہا ہوں۔ ہومیوپیتھی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے، کارپوریشن میں اسامی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوبارہ کہہ رہا ہوں مافیاز کراچی سے بوری بستر گول کریں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے، اپنا کلینک کھول لیں۔ ہم اور آپ کے وکیل آپ کے کلینک دوا لینے آئیں گے۔ وکیل صاحب، کبھی آپ نے دوا لی ہے، اپنے موکل سے؟

ڈی ایم سی کی وکیل صائمہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ مالی کی درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، مسترد کر دی جائے۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں