جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : ڈی ایس پی کی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، گاڑی پھل فروش پر چڑھا دی

ڈی ایس پی

کراچی : ڈی ایس پی نے نشے کی حالت میں گاڑی پھل فروش پر چڑھا دی۔

کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نشے کی حالت میں پولیس موبائل چلانے والے ڈی ایس پی فیروز قریشی نے ٹکر سے پھل فروش کو زخمی کردیا۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے مشتعل ہو کر موبائل کو گھیرے میں لے لیا۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس موبائل کو چلانے والا شخص نشے میں دھت تھا۔ شہریوں نے ڈِی ایس پی اور موبائل کو گھیر کر ویڈیو بنانا شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کا سرچ آپریشن، 9 منشیات فروش گرفتار

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا کہ پولیس موبائل سیکیورٹی زون ون کے ڈِی ایس پی فیروز قریشی چلا رہے تھے، جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔

بریگیڈ پولیس نے پہنچ کر ڈِی ایس پی کو حراست میں لے لیا۔ حادثے میں زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں