جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: عید کے تیسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رہا، آلائشیں اٹھانے میں سستی

آلائشیں

کراچی: عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا، لیکن شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے میں انتہائی سست روئی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ آلائشیں تاحال سڑک کنارے موجود ہیں اور تیسرے دن بھی متعدد علاقوں میں صفائی نہیں ہوسکی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد دس نمبر، ڈاکخانہ اور سپر مارکیٹ میں سڑک پر کچرا اور آلائشیوں کے ڈھیر ہیں جب کہ شہرکے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

شہر میں کچرے اور آلائشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں تعفن پھیلا ہوا ہے جس سے شہریوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں