جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی الیکٹرک کو قانون کے دائرے میں لائیں گے : خرم دستگیر

کراچی الیکٹرک کو قانون

اسلام آباد : وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں، کراچی الیکٹرک کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔

وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے سینیٹ کو بتایا کہ نیپرا نے کے الیکڑک کو 43 روپے کا ٹیرف دیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر بیس روپے کا ریلیف مہیا کر رہے ہیں۔ کراچی الیکٹرک کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں ایوان کو کے الیکڑک کے ساتھ ری کنسیلیشن کی آپ ڈیٹ بتاؤں گا۔ کراچی کے غریب شہریوں کو نہیں بھولنا۔ یکسانیت کا ایک عنصر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد سولر سے متعلق سہولت دینے کے لئے پالیسی لا رہی ہے۔ سولر کو فوسل فیول کے متبادل کے طور پر لانا چاہتے ہیں۔ ملک کے دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں۔ سولر پینل پر اس وقت کوئی ڈیوٹی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں