جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

گلشن غازی اتحاد ٹاون مدینہ اسپتال کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، ہلاک شخص کی شناخت یاسر ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔

بلدیہ سات نمبر قبرستان کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا ہے، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں