جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی میں اضافہ، رات میں بوندا باندی کا امکان

موسم سرما کی

کراچی : شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں گذشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا، سائیبرین ہواؤں کا راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں