جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پھیل رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی لانا ہوں گے : وزیراعظم

کراچی پھیل رہا

کراچی : وزیراعظم نے کے سی آر کے جدید منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کراچی پھیل رہا ہے ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی لانا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنا بہت بڑا موقع ہے۔ کراچی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ترقی یافتہ ملکوں کی خوشحالی اور گروتھ میں ایک شہر نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ کراچی کے مسائل سے پورا ملک متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہائیوں سے التواء کے شکار منصوبے حقیقت بنتے نظر آرہے ہیں : اسد عمر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کا ٹرانسفارمیشن پلان بنایا گیا، جس کے ذریعے کراچی کو ترقی دینے کا منصوبہ بنایا گیا۔ کسی بھی شہر کیلئے اس کا ٹرانسپورٹ نظام اہم ہوتا ہے۔ جس تیزی سے کراچی پھیل رہا ہے ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبے بھی لانا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی 70 کی دہائی میں ترقی کرنے لگا تو انتشار پھیلا دیا گیا۔ انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی۔ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔

متعلقہ خبریں