جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کراچی میں آج سے مون سون کا پہلا اسپیل ہونے کا امکان

مون سون کا

کراچی : شہر قائد میں بادل برسنے کو تیار ہیں، آج سے شہر میں مون سون کا پہلا اسپیل ہونے کا امکان ہے۔

کراچی بادلوں کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں معطل ہیں، جبکہ شدید حبس کا سماں ہے۔ صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

مرطوبیت زیادہ ہونے اور سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ گزشتہ رات بھی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

آج سے شہر میں مون سون کا پہلا اسپیل رنگ جمائے گا۔ شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی سمت تبدیل ہو کر جنوب مغرب ہوسکتی ہے۔ بارشیں ہونے تک شہر میں حبس کی فضاء برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں