جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: شاہراہ فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا ممنوع قرار

کراچی

کراچی: شاہراہ فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

کراچی میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلائی تو چالان بھرنا پڑے گا، شاہراہ فیصل پر اب بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے لئے ممنوع قرار دے دیا۔ موٹرسائیکل سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری

ڈی آئی جی پولیس نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اس آگاہی مہم سے صوبے میں ہیلمٹ کے استعمال میں اضافہ ہوگا، جبکہ شہری کہتے ہیں ہیلمٹ
پہنے سے حادثات کی صورت میں کم جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کی اموات کی ایک بڑی وجہ سر پر چوٹ لگنا ہے۔ ڈاکٹرز اور ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ہیلمٹ کی پابندی سے اس
شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں