جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : گرفتار مبینہ راء کے ایجنٹوں سے تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی کی تشکیل

تفتیش کے لیئے

کراچی : پولیس چیف کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے را کے گرفتار ملزمان تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس چیف کی راء کے گرفتار ملزمان پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست

جے آئی ٹی میں پولیس، آئی ایس آئی، ایم آئ، آئی بی۔ رینجرز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران شامل ہوں گے، جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو تیس دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائے گی۔

گرفتار ملزمان میں شاہد عرف متحدہ عادل انصاری اور ماجد شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں، کراچی پولیس چیف نے محکمہ داخلہ سندھ سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں