جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

رینجرز

کراچی: رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم سیف اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان 22 موبائل فونز اور 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے 15 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں، جبکہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں