جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تاحال لوڈشیڈنگ جاری، معمولات زندگی متاثر

لوڈ

کراچی: تیز بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بحالی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی تمام اضلاع میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے، کئی علاقوں میں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی۔

ذرائع ک مطابق شہر کے کئی مقامات پر بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن لوڈشیڈنگ جاری ہے ضلع کورنگی میں شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، شمسی سوسائٹی سمیت متعدد علاقے اب بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ملیر، جعفرطیار، سعود آباد، کھوکھراپار سمیت ملیر15 اور ہالٹ کےعلاقوں میں بھی بجلی بند ہے جبکہ قائد آباد، گلشن بونیر، گلشن حدید، گلشن معمارمیں بجلی بندش کو 24 گھنٹے گزر گئے ہیں۔

گلستان جوہر بلاک 19، جوہر موڑ پر قائم متعدد پراجیکٹس، رابعہ سٹی سمیت پہلوان گوٹھ کے علاقے، گلشن اقبال تیرہ ڈی، تیری سی، ڈیفنس فیزون فیزٹو سمیت مختلف فیز میں بجلی تاحال بند ہیں۔

بجلی کی بندش پر شہری شیدید پریشان ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ دن بر بارش سے پریشان ہیں اور رات میں بجلی کی بندش نے چین سکون چھین لیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو کے الیکٹریک کا نظام درست کرنے کے لیے سخت ایکشن لینا چاہیئے تاکہ عوام کو رلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں