جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانے کی ضرورت ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

مسائل

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے، شہر میں 24 سے 26 اگست تک بارش کا سسٹم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے این ڈی ایم اے کو ہی ختم کرنا پڑے گا: چیف جسٹس

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہو رہا ہے۔

کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹے میں 83 ملی میٹر ہوئی شہر میں ندی نالوں کے اطراف بہت تجاوزات ہیں اور سیوریج نظام درست نہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہا کہ تمام اداروں نے مل کر لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگز ہوئیں،اتفاق رائے سے حکمت عملی بنارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں