جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

کچرا

کراچی: عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ سے پانچ سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

عیسیٰ نگری میکاسہ اپارٹمنٹ کے قریب خالی پلاٹ کی کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، بچی کی شناخت مروا کے نام سے ہوئی۔

والد کے مطابق مروا دو روز قبل صبح سات بجے گھر سے کیک لینے گئی تھی واپس نہ آئی تھانے میں اطلاع کی علاقہ مکینوں کے ساتھ تلاش کیا لیکن لاش ملی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق لاش دیکھ کر لگتاہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی، جسم پر تشدد اور جھلسائے جانے کے نشان موجود ہیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید شواہد ملیں گے۔

جبکہ اغواء کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں پی آئی بی تھانے میں درج ہے پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ خبریں