جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کی ترقی کیلئے تینوں سیاسی جماعتوں نے مل کر کام کرنے کا عہد کرلیا

کراچی

کراچی: شہر قائد کی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کر لیا، تینوں جماعتوں نے مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عہد کرلیا۔

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے تصدیق کردی پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق ہوگیا۔

ناصر حسین شاہ تینوں جماعتوں کا کراچی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم عوام کے لئے خوش خبری ہے لیکن عوام فی الحال تازبذب کا شکار ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی کے مطانق کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے ہیں اورمشاورتی کمیٹی تشکیل کردی گئی۔

کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے وفاق کی جانب سے وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق سندھ کی جانب سے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

کمیٹی کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کرنے اور صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں کو دور کرے گی۔

متعلقہ خبریں