جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور کو

ابو ظبی: پی ایس ایل 6 کے ایک اہم میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 7 رنز سے ہرادیا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کے نور احمد نے 19 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد الیاس نے 2 ،عماد وسیم اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد نے پشاور کو شکست دیدی

اس سے قبل کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم 54، مارٹن گپٹل 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں