جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو باآسانی شکست دیدی

کراچی کا

کراچی: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں باآسانی شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم نے جوئے کلارک کے ساتھ ملکر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران جوئے کلارک نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی فارم بحال کرتے ہوئے 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولن انگرام 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے دووکٹیں شاہنواز دھانی کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا اور اس بار وہ 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

مڈل آرڈر بلے باز جیمز ونس 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ارشد اقبال کا شکار ہوئے۔

ریلی روسو 7، خوشدل شاہ 6، شاہد آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ صہیب مقصود 27 گیندوں پر 34 رنز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2، ڈینیل کرسچن، وقاص مقصود، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر ملطان سلطانز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں