جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کراچی کنگز کا لاہور قلندرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی

پاکستان سپرلیگ کے ہائی وولٹیج میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز گزشتہ 4 میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترے گی

جب کہ کراچی کنگز گزشتہ میچ میں لاہور کے ہاتھوں شکست کا اپنے ہوم گراؤنڈ میں بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل : کھانسی، نزلہ یا زکام کی صورت میں اسٹیڈیم نہ آئیں : کمشنر کراچی کی اپیل

لاہور قلندرز اپنے 8 میچوں میں سے 4 میں کامیابی کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر  تیسرے نمبر پر ہے

جب کہ کراچی 7 میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں