جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں آج رات ہلکی بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج رات ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ چونتیس سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب تراسی فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی کراچی میں بارش کے بعد صفائی میں مدد کے لیئے فوج طلب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں برسنے والے بادلوں کے نئے ٹولے داخل ہوچکے ہیں، جو آیندہ پانچ روز تک برس سکتے ہیں۔

اسی دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش متوقع ہے، ساتھ ہی شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں