جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 31 ارب سے زائد کا بجٹ پیش

بلدیہ عظمیٰ کراچی

کراچی : مالی سال 2022-23ء کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 31 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں کل آمدن 31 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار روپے ہے۔ مجموعی اخراجات 31 ارب 89 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار روپے 16.128 ملین بچت کے ساتھ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل آمدن میں موجودہ وصولیاں 26 ارب 31 کروڑ 67 لاکھ 74 ہزار روپے ہیں۔ سرمایہ وصولیاں 59 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی فنڈز 5 ارب ایک لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں، اگلی بار پورے پاکستان میں ہماری حکومت آئے گی : مراد علی شاہ

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی پروجیکٹس تخمینہ 2 ارب 72 کروڑ 5 لاکھ 51 ہزار، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات 5 ارب ایک لاکھ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور موجودہ ریونیو ریکوری کو ہی مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس چارجز بلز کی کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے وصولی کا پلان بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں