جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: چار اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کورونا

کراچی: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے سات میں سے چار اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مائیکرو لاک ڈاؤن اگلے 14 روز تک برقرار رہے گا۔

کراچی میں شہریوں کی بے احتیاطی کے باعث کورونا پھر سے پھیلنے لگا، چار اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے سوچ بیچار کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، یوٹیلیٹی اور میڈیکل اسٹورز کو مائیکرو لاک ڈاؤن سے استشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ ضلع وسطی کے مختلف بلاکس میں کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر نے چھبیس علاقوں کو چودہ روز کے لئے سیل کرنا حکم دے دیا ہے، جن میں عزیز آباد، دستگیر، ناظم آباد، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن سمیت دیگر متاثرہ علاقے سیل کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ضلع کورنگی کی تین یونین کمیٹیز کے مخصوص7 مکانات سیل کردیے گئے، ضلع غربی کے گڈاپ ٹاؤن میں واقع سرجانی، محمد حسین گوٹھ اور گلشن معمار کے دو مخصوص مکانات کو چودہ روز کے لئے سیل کردیا گیا ہے۔

شہر کے پوش علاقے بھی مائیکر و لاک ڈاؤن کی زد میں آگئے، ضلع جنوبی سول لائن میں شامل خیابان، مومن، بدر، اتحاد اور باتھ آئی لینڈ کی مخصوص گلیوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات اور تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں