جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

‘‘میں نہ مانو’’ گوالوں کی من مانیاں، دودھ کی زائد قیمت میں فروغ جاری

کراچی: گوالوں کی من مانیاں جاری، کمشنر کراچی کی ہدایات کے باوجود ہٹ دھرمی، دودھ کی زائد قیمت میں فروغ، عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں دودھ ایک سو بیس روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مشنر کراچی کی جانب سے گزشتہ روز از خود دودھ کی قیمت بڑھانے والے دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود دودھ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک لیٹردودھ کی 26 روپے میں فروغ ہورہا ہے۔

عوام جو کہ پہلے ہی منگائی کی وجہ سے پریشان تھی، دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مزید پریشان ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں