جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کراچی نے اسلام آباد کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں جاری پی ایس ایل 5 کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، منرو صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رضوان حسین بیٹنگ کے لیے آئے اور 14 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کولن انگرام صرف 16 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور لیوک رونکی کے ساتھ ملکر زبردست شراکت داری قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی، کھلاڑیوں ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا اور پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کو میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

حالیہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ اب پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

کراچی کنگز کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے کوشش کریں گے کہ اسکا اچھا استعمال کریں، جو میچ ہارے ہیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ہیں، آج اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ اچھی ہے، 190 رنز بنانے کی کوشش کریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں عماد بٹ کی جگہ رضوان حسین اور ڈیوڈ مالان کی جگہ ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں