جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے : شہباز شریف

کراچی میں طویل

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیب بھرنے والے شہر کراچی میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎عروس البلاد کراچی میں شہری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سابقہ شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

انہوں نے کہا کہ ‎بنیادی شہری مسائل، فراہمی ونکاسی آب سے لے کر سڑکوں اور تعلیم و صحت کے شعبوں کی اصلاح درکار ہے۔ ‎پاکستان کی جیب بھرنے والے شہر میں رہنے والوں کی زندگی کبھی بجلی اور کبھی سیلاب سے متاثر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎کراچی اور اس کے رہنے والوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اجتماعی اور اتفاق رائے کی سوچ اپنانا ہوگی۔ ‎پارٹی کی کراچی کی تنظیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں