جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: نو اور دس محرم کے جلوسوں کے انتظامات مکمل، سکیورٹی مزید سخت

نمائش

کراچی: نمائش چورنگی پر نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، جگہ جگہ کنٹینرز لگا دیے گئے۔

نئی نمائش چورنگی پر نئے انتظامات کرلیے گئے، جگہ جگہ کنٹینرز بھی لگا دیئے گئے اور سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

جگہ جگہ نواسہ رسول کی یاد میں سبیلیں نصب کی جارہی ہیں، جن میں مختلف قسم مشروبات کو تیار کیا جارہا ہے، لیکن سڑکوں پر تاحال پانی کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل، سخت سیکورٹی

نمائش چورنگی پر جلوس کی سیکورٹی سنبھالنے کے لئے اسکاوٹس کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔

عزادار نواسہ رسول کے انتظامات کو مکمل کرنے کے لئے بچے بڑے سب مل کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں