جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار

ملزم

کراچی : پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز اور پولیس کا آپریشن، ایک منشیات فروش گرفتار

زخمی ملزم یوسف خان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں