جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی اور لکی مروت سے پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

پولیو کے 4 نئے

اسلام آباد : ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمہ ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ پولیو کے تین کیسز خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت اور ایک کراچی سے سامنے آیا ہے۔

لکی مروت میں 1 ڈھائی سال اور دو ماہ کے دو بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی کا دو سالہ بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

خیبر پختونخواہ کے پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق پولیو کے شکار بچوں کے فضلہ سے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 18 نومبر کو ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 64 ہے۔

سندھ میں 10 ، بلوچستان میں 7 جبکہ پنجاب کے 5 بچوں بچے پولیو کا شکار ہوئے۔

متعلقہ خبریں