جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی طیارہ حادثہ : ڈی این اے کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے : ڈاکٹر عذرا پیچوہو

نتائج 21 دن

کراچی : وزیر صحت نے طیارہ حادثے میں 97 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ڈی این اے کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے بعد 97 لاشیں ملیں، سب مسافر تھے۔ مرنے والوں میں 68 مرد، 26 عورتیں اور 3 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا، بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا

انہوں نے بتایا کہ ناقابل شناخت لاشوں کا ڈی این اے کراچی یونیورسٹی لیب بھجوا دیے۔ لواحقین کے رشتے داروں سے رابطہ کررہے ہیں، اب تک 47 لواحقین نے ڈی این اے سیمپل جمع کروا دیے ہیں۔ 19 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہیں، 6 زخمی زیر علاج ہیں۔

عذرا پیچوہو نے مزید بتایا کہ 6 زخمیوں میں سے 2 بچ جانے والے مسافر جبکہ 4 رہائشی ہیں۔ ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں