جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی طیارہ حادثہ قومی سانحہ ہے : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

قومی سانحہ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کراچی طیارہ حادثے کو قومی سانحہ قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کراچی طیارہ حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ پر ہر دل غمگین اور آنکھ اشکبار ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مستقبل میں حادثات سے بچنے کے لیئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دوسری طرف وزیراعلی پنجاب نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

عثمان بزدار نے ظفر مسعود کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا اور صحت یابی کے لئے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں