جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پولیس کی خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون پولیس افسر

کراچی : پولیس کی خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس کی خاتون پولیس افسر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرگئیں ہیں۔ ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا، جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کے بعد خواتین کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کو بھیجی تھیں۔ گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔ ملزم لاہور میں انتہائی بااثر ہے۔

خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا، جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں