جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پولیس کی کارروائی میں دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

دہشتگردوں سہولت

کراچی : پولیس نے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کراچی کے سومار جوکھیو گوٹھ میں کی گئی کارروائی میں قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے 5 اگست کو کریکر حملے میں ملوث دہشتگرد کو دستی بم دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، 4 ساتھی فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امام بخش نے ناصر کالونی میں اسٹیٹ ایجنسی پر دستی بم پھینکا تھا۔ 5 اگست کو کریکر حملے میں تین شہری زخمی ہوئے تھے۔ گرفتار سہولت کار علی رضا جتوئی نے جائے وقوعہ کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔ علی رضاکا وہ مواد قومی پرست جماعت کے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر شئیر ہوا۔

گرفتار ملزم نے امام بخش کو مختلف اوقات میں غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں