جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں جعلی کرنل کو گرفتار کرلیا

جعلی کرنل

کراچی : سولجر بازار تھانے کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی شناخت کے ذریعے خود پاک فوج کا کرنل ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان احمد ولد محمد عثمان کے نام سے ہوٸی ہے۔ ملزم کے قبضہ سے پاک فوج کے یونیفارم وزٹنگ کارڈ، نام پلیٹ اور اور حساس ادارے کی کھیپ بر آمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 28 جون کو تیز بارش کا امکان

ملزم کے قبضے سے ریوو گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی جعلی کرنل ظاہر کرکے گرفتار ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں