جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

دو ڈکیتوں

کراچی : پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن اقبال بلاک سیون میں پولیس کی پیٹرولنگ کے دوران ڈکیتوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت آصف ولد لیاقت اور بابر ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت آصف ولد لیاقت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لڑکیوں سے شادی کرکے فراڈ کرنے والی جعل ساز فیملی گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمع 6 گولیاں اور 1 عدد ریوالور بمع 6 گولیاں برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ گرفتار ملزمان گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، برآمد اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں