احسن کی ہلاکت: کراچی پولیس چیف نے اہل خانہ سے معافی مانگ لی، پیشہ وارانہ نااہلی کا اعتراف

کراچی: پولیس چیف امیر شیخ کی اہل خانہ سے ملاقات، معافی کی درخواست، انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لئے فوج سے تربیت کا پروگرام ڈیزائن کیا ہے۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے احسن کے اہل خانہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

پولیس چیف نےاحسن کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا اسکی ذمہ داری کراچی پولیس کی ہے، لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، والدین کی خواہش پر ہی تفتیشی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں، لواحقین نے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ اور ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو تفتیشی ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو#GTVNewspk

Posted by G TV on Wednesday, April 17, 2019

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، پاک فوج سے بھی اہلکاروں کی تربیت کے لیے پروگرام ڈیزائن کیا ہے، اہلکاروں کی تربیت جتنی بھی کی جائے موقع پر وہ اپنے دماغ سے ہی فیصلہ کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارا کام مشکل ہے، اہلکاروں کی صلاحیتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں، پولیس کو فقط قانون کے مطابق کام کرنا چاہیئے۔