جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار

زخمی ڈاکو سمیت چار

کراچی : پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود لاسی گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوٶں کے درمیان مبیہ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے میں زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چار ملزمان اسلحہ کے زور پر سپر ہاٸی وے سے لوٹ مار کر کے فرار ہوٸے تھے۔ پولیس کی گشتی ٹیم کو ڈاکٶؤں کی خفیہ اطلاع ملی، پولیس نے بروقت تعاقب کیا، ڈاکوں کو شک کے بنیاد پر روکا تو پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں میں محمد یاسین ولد مولا بخش بلیدی، محمد یاسین ولد نہال جمالی، اور معم ولد عبدالمجید شامل ہیں، گرفتار و فرار ڈاکو سنگین جراٸم میں ملوث ہیں۔ زخمی ملزم کی شناخت معم ولد عبدالمجید سے ہوٸی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل بمعہ راؤنڈ، لوٹی ہوئے موباٸل فون اور دو عدد موٹر ساٸیکلیں بھی برآمد کرلیں ہیں۔ برآمد شدہ موٹر ساٸیکلوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں