جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پولیس متحرک، چند گھنٹوں میں چھ پولیس مقابلے، تین ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

چھ پولیس

کراچی: چند گھنٹوں میں کراچی میں چھ پولیس مقابلے ہوگئے، جس میں تین ڈاکو ہلاک، جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے چھ مختلف علاقوں میں ہونے والے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ گلشن معمار میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملیر ندی کے قریب مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

گلستان جوہر میں بھی پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا، جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے آفریدی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم ہلاک، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور افغان سیٹیزن کارڈ برآمد ہوا ہے، جس سے اس کی شناخت عبدل لالی کے نام سے عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں