جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی پولیس کی پنجاب میں کارروائی، کراچی سے اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب

کراچی : کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے گزشتہ ماہ اغواء ہونے والی سولہ سالہ لڑکی کو کراچی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے شہر وہاڑی سے بازیاب کروالیا ہے۔

کراچی انویسٹی گیشن پولیس کو اغواء ہونے والی لڑکی کی وہاڑی میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس ٹیم پنجاب روانہ ہوئی، جہاں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرایا گیا، کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو اغواء کیا گیا تھا، لڑکی کے اغوا میں اس کے اسکول کا استاد بھی ملوث تھا، جس نے سولہ لڑکی سے زبردستی نکاح کیا تھا۔

ملزم لڑکی کو فرار ہونے پر نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، لڑکی کراچی میں 9 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی، گرفتار ملزم میں عبدالرحمان اور عدنان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں