جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی : پولیس کی اسنیپ چیکنگ، 13 ملزمان گرفتار

13 ملزمان

کراچی : پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی موبائل اسکواڈ ساجد حسین کھوکھر کے مطابق موبائل اسکواڈ کی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 4 عدالتی مفروران اور 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

ملزمان میں خالد، شریف، عقیل، تنویر، عمران اور قیصر ہیں، جن کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی، موٹرسائیکل، پسٹل 30 بور اور شراب برآمد کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں ایف سی جوانوں پر حملے، 4 ایف سی جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہاریوں میں امین، زکریا اور کامران شامل ہیں، جن کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر 4 مقدمات درج ہیں۔ عدالتی مفروران میں اختر، فیصل، یاسر اور امانت شامل ہیں۔ مفروران کے خلاف ناجائز اسلحہ، بوگس چیک سمیت 5 مقدمات درج ہیں۔

اشتہاری و مفروران کا کریمنل ریکارڈ ای پولیس ایپ سے چیک کیا گیا۔ گرفتار ملزمان متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں