جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی کی سیاست میں جلد نئی تبدیلی کا امکان، ایم کیو ایم اور فاروق ستار میں رابطے تیز

رابطے تیز

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کے درمیان رابطے تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے اندر ایم کیو ایم کے ووٹرز اور سپورٹرز کے لئے بڑی خوشخبری آنے کا امکان ہے۔ حلقہ این اے 240 کے انتخاب سے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی سیاسی صف بندی، فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان قربت بڑھنے لگی

ایم کیو ایم پاکستان کے بیشتر اراکین نے فاروق ستار کو پارٹی ٹکٹ سے لڑوانا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار تاحال آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ کر مہاجر سیاسی جماعتوں سے اپنے حق میں ووٹرز کو راضی کروانا چاہتے ہیں۔

فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ رابطہ کیمٹی پر کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر تاحال لڑنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ فاروق ستار کئی عرصہ سے ایم کیو ایم بحالی تنظیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں