جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

کراچی : لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی، متاثرہ لڑکی گھر جارہی تھی کہ راستے میں دو لڑکوں نے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی لڑکی کے اہلخانہ نارتھ ناظم آباد تھانے پہنچے اور شور شرابہ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد اور شفقت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر جارہی تھی کہ گھر کے پاس حماد نامی نوجوان اور اس کے ساتھی نے میرا ہاتھ پکڑا اور گھر کی چھت پر لے جانے کی کوشش کی۔ واقعہ کی اطلاع دینے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی مگر اس وقت نوجوانوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کے لڑکی کے گردن پر ناخن کے نشانات موجود ہیں۔۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت نارتھ ناظم آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں