جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : خاتون پرنسپل کو جنسی ہراساں کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر اسٹیوٹا معطل

اسٹیوٹا

کراچی : تعلیمی ادارے میں جنسی ہراسگی کا کیس سامنے آگیا، کالج کی خاتون پرنسپل نے اسٹیوٹا کے ریجنل ڈائریکٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگادیا۔

سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے مینیجنگ ڈائریکٹر آغا سہیل نے خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے چیف سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔

ریجنل ڈائریکٹر سید کمال مصطفیٰ قریشی کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنسی زیادتی کے مجرموں کو ناکارہ بنانے کا قانون فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری

گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی برائے خواتین کریم آباد کراچی کی پرنسپل نے ریجنل ڈائریکٹر اسٹیوٹا سید کمال مصطفیٰ قریشی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

ایم ڈی اسٹیوٹا کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر نے خواتین کالج میں جاکر خاتون ٹیچر اور پرنسپل پر جنسی حملہ کیا۔ پرنسپل نے روتے ہوئے فون کیا اور سید کمال مصطفیٰ قریشی کے جنسی حملے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر کے اس رویے کی تصدیق میں نے خود کی ہے۔

متعلقہ خبریں