جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور

مہنگی مرغی

اسلام آباد : کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی، شہری مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت مں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی، ‏ایک ہفتے کے دوران کراچی میں چکن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں چکن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے، خضدار، بنوں میں 10,10 روپے، گوجرانوالہ میں 6 روپے، سیالکوٹ 8، پشاور، بہاولپور اور لاہور میں 7 روپے، اسلام آباد، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سرگودھا میں چکن 5 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا۔

کوئٹہ میں 295 روپے، خضدار 290 اور حیدر آباد میں چکن 285 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں