جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: اسکول کا پہلا روز، پندرہ سالہ بچی سیڑھیوں سے گر کر انتقال کرگئی

سیڑھیوں

کراچی: ناگہانی آفت نے نویں جماعت کی طالبہ کی جان لے لی، نجی اسکول میں پندرہ سالہ اریبہ سیڑھیوں سے گر کر انتقال کرگئی۔ بچی کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد تعطیلات کے بعد بچوں کا اسکولز میں پہلا روز ہے، مگر کراچی کی بدقسمت طالبہ کا پہلا روز زندگی کا آخری روز بن گیا۔

اریبہ جس سیڑھیوں سے گری وہ چھ اسٹیپ کی ہے، بچی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اسکول کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے معلومات حاصل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کے بیانات کے بعد صورتحال واضح ہوگی، ادھر اریبہ کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

متعلقہ خبریں