جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث شان اور ہارون عرف نونا گرفتار

شان اور ہارون

کراچی : پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث شان اور ہارون عرف نونا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم، ندی روڈ پر لوٹ مار میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے مارنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

انہوں نے کہا کہ ملزم شان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے کیخلاف 5 مقدمات درج ہیں، ملزم نے ندی روڈ پر ساتھیوں سمیت کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

گرفتار ملزم ہارون عرف نونا کا کرمنل ریکارڈر بھی ملا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکل، 2 پستول اور کیش ملا ہے۔

متعلقہ خبریں