جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

ابتدائی 4 ماہ میں

کراچی : شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، سال 2021 کے ابتدائی 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔

2021 کے ابتدائی 4 ماہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 6760 افراد کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ سال 2020 میں یہ تعداد 5187 رہی۔

رواں سال میں 14202 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔ سال 2020 میں جنوری سے اپریل تک 9160 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اِبتدائی 4 ماہ میں 431 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔ گزشتہ سال 408 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں۔ سال 2021 میں ایک بینک ڈکیتی بھی رپورٹ ہوئی۔ سال 2020 کے 4 ماہ میں کوئی بینک ڈکیتی رپورٹ نہیں کی گئی تھی۔

رمضان المبارک میں ابتک اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجزسامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

ضلع ایسٹ میں واردتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں اب خاتون ملزمہ بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں